ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"آپریشن شعبان" جاری: مزید 5 دہشتگرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 76 ہوگئی

کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے، موثر کارروائیوں کے نتیجے میں  خارجی دہشتگرد اپنی کمین گاہیں  چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے  کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی  کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، موثر کارروائیوں کے نتیجے میں  خارجی دہشتگرد اپنی کمین گاہیں  چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر سازوسامان برآمد کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ 

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں جہنم واصل  ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد  79 ہو گئی ہے۔ ا سکے علاوہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور  117 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ 

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔