ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومنہ اقبال کیس میں اہم پیش رفت، این سی ای آئی اے نے رپورٹ مکمل کر لی

مومنہ اقبال کیس میں اہم پیش رفت، این سی ای آئی اے نے رپورٹ مکمل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق کیس میں این سی ای آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے فائنڈنگ رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی ای آئی اے کی تحقیقات میں تاحال ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے اداکارہ مومنہ اقبال پر عائد کیا گیا یہ الزام ثابت نہیں ہو سکا کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز غیر متعلقہ افراد کو بھیجی تھیں۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ثاقب چدھڑ نے تاحال این سی ای آئی اے کو اپنا ذاتی استعمال کا موبائل فون فراہم نہیں کیا، حالانکہ ادارے کی جانب سے انہیں تین مرتبہ موبائل فون جمع کرانے کے لیے سمن جاری کیے گئے تھے۔

دوسری جانب تحقیقات میں اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر عائد کیے گئے ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی ای آئی اے نے کیس سے متعلق اپنی فائنڈنگ رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے، جس کے بعد آئندہ کارروائی متعلقہ حکام کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔