ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو غیر ملکی خواتین ہائی پروفائل کیس کے ملزم کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

دو غیر ملکی خواتین ہائی پروفائل کیس کے ملزم کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : دو غیرملکی خواتین کےہائی پروفائل کیس کے ملزم کی درخواست، ہائیکورٹ نے ڈیفنس اورہیئرپولیس سے20 جولائی کورپورٹ طلب کرلی،ملزم وحیدطاہر کواس کیس میں ’’باس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جسٹس عہبرگل خان نے مبینہ مغوی وحیدطاہر کی والدہ ممتاز بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے رانا انتظارحسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مبینہ مغوی اس وقت سروسز ہسپتال میں ہے؟ اس پر رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ وحیدطاہر سروسز ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں پولیس کی غیرقانونی حراست میں ہے۔درخواستگزارنےالزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار چھاپے کے دوران گھر سے ایک سوزوکی ویگن آر، ٹویوٹا سرف، ساڑھے تین لاکھ روپےنقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے، تاہم اس کی کوئی رسید یا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ پولیس کو حکم دیا جائے کہ مبینہ مغوی کو بازیاب کرکے فوری طور پر متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزید درخواست کی کہ عدالت پولیس کو اہلخانہ کی ملاقات کرانے کا بھی حکم دے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی اور ایس ایچ او تھانہ ہئیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے20جولائی کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست میں آئی جی، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایچ اوتھانہ ہئیرسمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer