ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہرہ کاغان؛ سیاحوں کی کار اُلٹ کر دریائے کنہار میں جا گری

شاہرہ کاغان؛ سیاحوں کی کار اُلٹ کر دریائے کنہار میں جا گری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شاہرہ کاغان پر فرید آباد کے مقام پر سیاحوں کی کار اُلٹ کر دریائے کنہار میں جا گری ۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار ایک سیاح دریا میں بہہ گیا، جبکہ تین سیاحوں کو زخمی حالت میں کے ڈی اے اور مقامی افراد نے دریا کے کنارے سے  نکال لیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بہہ جانے والے سیاح کی لاش کی تلاش جاری ہے ۔ 

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق گوجرانولہ سے ہے ۔