زاہد حسین ہاشمی : چشتیاں حاصل پور کی حدود میں کار اور اے سی بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چشتیاں بار کے سینئر وکیل اقبال خان نیازی سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کار اور اے سی بس کے درمیان حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں چشتیاں بار کے سینئر وکیل اقبال خان نیازی، ان کے بھائی ،اہلیہ اوردو بچے شامل ہیں۔
تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا جو اڈا بخشن خان چک 53 فتح کے رہائشی تھے ،چشتیاں ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔