ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غیرقانونی منی پٹرول پمپس کی شامت آگئی

 غیرقانونی منی پٹرول پمپس کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں قائم غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ، تین روزہ کارروائی کے دوران درجنوں دکانیں سربمہر اور متعدد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

 کریک ڈاؤن کی تفصیلات کے مطابق 3 دن کے دوران 39 دکانیں و پوائنٹس کو سربمہر کیا گیا، 18 غیرقانونی پٹرول مشینیں ضبط کر لی گئیں، کھلا پٹرول بیچنے پر 37 مقدمات درج کیے گئے اور  29 غیرقانونی پٹرول پمپ مالکان کو گرفتار کیا گیا۔
 ضلعی انتظامیہ کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کھلے عام پٹرول کی فروخت کسی بھی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ شہر میں منی پٹرول پوائنٹس اور کھلے پٹرول کی فروخت پر سختی سے پابندی عائد ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلی، محلوں اور رہائشی علاقوں میں قائم غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ کسی بھی حادثے یا سانحے سے بچا جا سکے۔