ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کمپیوٹر لیبز منصوبہ بند، سکولوں اور کالجوں میں 202 خواتین اساتذہ بیروزگار

 کمپیوٹر لیبز منصوبہ بند، سکولوں اور کالجوں میں 202 خواتین اساتذہ بیروزگار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں یونیورسل سروس فنڈ کے  کمپیوٹر لیبز پراجیکٹ بند  ہونے سے 202 خواتین اساتذہ بیروزگار ہو گئیں، منصوبہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

 کمپیوٹر لیبز کا منصوبہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے پروجیکٹ کی مدت پوری ہوگئی۔

 یکم جولائی دو ہزار پچیس سے  دو سو دو  خواتین اساتذہ کی خدمات بھی مزید درکار نہیں۔

 منصوبے کیلئے خواتین اساتذہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ متاثرہ لیڈی ٹیچرز کا کہنا ہے عمر زیادہ ہونے کے باعث وہ نئی سرکاری نوکری کے لیے بھی اہل نہیں رہیں ۔

  وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ اسکولوں میں ہی کھپاکر بے روزگاری سے بچایا جائے۔