ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  

 مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،حبس اور گھٹن نے شہریوں کا براحال کر دیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ 
،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصدریکارڈ کیا گیا۔اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،البتہ رواں ہفتے کے دوران شہر میں بارش متوقع  ہے۔مون سون کا دوسرا سپیل 17جولائی تک جاری رہے گا۔

  دوسری جانب آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج 13 جولائی سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

  مغربی ہواؤں کے باعث اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

 خیبر پختونخوا،  پنجاب اور بلوچستان میں 13 جولائی سے 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔

  بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔