( سٹی42)سانحہ 9 مئی کے واقعات میں انسداد دہشتگرد ی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار سابق ڈپٹی سپیکر کے والد کو رہا کردیا گیا ۔
انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے احکامات جاری کئے، سٹی پولیس نے مقدمہ کی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی ، تحقیقات کے دوران عبد القیوم عباسی سے حاصل معلومات کے بعد انھیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے والد عبد القیوم عبا سی کو سٹی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔