آصف بلال لودھی دوبارہ کمشنر لاہور تعینات

آصف بلال لودھی دوبارہ کمشنر لاہور تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد، قیصر کھوکھر ) آصف بلال لودھی کو دوبارہ کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا،  گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آصف بلال لودھی قبل ازیں تین ماہ 27 دن تک بطور کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

آصف بلال لودھی کی بطور کمشنر لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ آصف بلال لودھی ڈائریکٹر فوڈ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری واپڈا کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ آصف بلال لودھی ڈی ایم جی کے 28ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور گریڈ20 کے ڈی ایم جی افسر ہیں۔ آصف بلال لودھی ڈی سی لودھراں بھی رہ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں آصف بلال لودھی چوتھے کمشنر لاہور ہیں۔

آصف بلال لودھی نے سابقہ دور میں 2019 میں 14 ارب کا ٹنل بورنگ منصوبہ، شہر کی جیو ٹیگنگ سمیت لاہور شہر کے دنیا کے مختلف ممالک کے سات شہروں کے ساتھ سسٹر سٹیز معاہدے کرائے۔ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کا ماسٹر پلان، ون ونڈو سیل کی تشکیل کی، لاہور شہر کو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کے لیے کردارادا کیا۔ لاری اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے تین میگا منصوبوں کی منظوری دی۔

آصف بلال لودھی نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ 19 سے شہریوں کو بچانے کےلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا ہوگا تاہم کویڈ 19 کے دوران مویشی منڈیاں بہت بڑا ٹاسک ہے جو ایس اوپیز کے تحت لگوائی جائیں گی۔ لاہوریوں کو سمجھتا ہوں مگر میڈیا کے تعاون کے بغیر سب ادھورا ہے۔ انہوں نے مزید کہا محکموں کو درست سمت میں لانا ہے اور اس کے لئے ٹیم کو ساتھ ملا کر کام کروں گا۔