طلباء ہراسگی کمیٹی کےسربراہ غیاث صابر پھنس گئے

طلباء ہراسگی کمیٹی کےسربراہ غیاث صابر پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیندریاض)نجی سکولز میں طلباء ہراسگی کا معاملہ نمٹانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ایک کمیٹی بنائی تھی جو واقعے کی تحقیقات کرکے حل کرے مگر اس کا سربراہ خودانکوائری زدہ نکلا، سربراہ غیاث صابر کی اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   طلباء ہراسگی کا معاملہ کو حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی بنائی گئی کمیٹی کا  سربراہ خود انکوائری زدہ نکلاتھا، اس حوالے سے  طلباء ہراسگی کمیٹی کےسربراہ غیاث صابر کی اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں طلب کرلیا گیا، پرنسپل اسلامیہ ہائی سکول کینٹ غیاث صابر کوطلبی کانوٹس جاری کیاگیا۔ آج غیاث صابر کواینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے طلب کررکھاہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  غیاث صابر کے خلاف کرپشن،اقرباپروری کی انکوائری چل رہی ہے،غیاث صابرپرنارروال میں بطورتعیناتی گھپلوں کا الزام ہے، غیاث صابر کو انکوائری کمیٹی کاسربراہ مقررکرنےپرتعلیمی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے،20سےزائد انکوائریاں بھی غیاث صابرکوسونپی گئیں ہیں۔

دوسری جانب حقیقت سامنے آنے پرپنجاب ٹیچرز یونین نے انکوائرکمیٹی کے ممبران کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔  غیاث صابر پر بیٹی کو بیسٹ سٹوڈنٹ اور بیسٹ گرلز گائیڈ کا ایوارڈ دلوانے کا بھی الزام ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا تھا کہ  گھپلوں، اقربا پروری میں ملوث افسران کو طلباء ہراسگی انکوائری کمیٹی کا  سربراہ مقرر کرنا شکوک وشبہات پیدا کرتا ہے۔ یادرہے کہ غیاث صابر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول صدر لاہور کینٹ میں پرنسپل تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ لاہور کے ایک معروف انگلش میڈیم سکول کی طالبات کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ بعض طالبات نے تنگ آ کر سکول ہی چھوڑ دیا تھا۔ ظلم حد سے بڑھ جانے پر طالبات نےاس بارے سکول انتظامیہ کو بتایا،سکول انتظامیہ نے شرمناک حرکت کرنے والے ٹیچر سمیت 4 افراد کو برطرف کردیا تھا۔

 طالبات نےملازمین کی جانب سے بھیجے گئےغیراخلاقی پیغامات، ویڈیوز اور تصاویر بھی ثبوت کے طور پر پیش کیے۔غالب مارکیٹ گلبرگ میں واقع معروف انگلش میڈیم سکول میں یہ واقعہ پیش آیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer