ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات نےخاتون کوآڑے ہاتھوں لےلیا،ویڈیو وائرل

مہوش حیات نےخاتون کوآڑے ہاتھوں لےلیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز  مہوش حیات سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور کورونا لاک ڈاؤن میں اپنے مداحوں کو حفاظتی اقدامات اور اس سے بچاؤ کی تلقین کرتی نظر آرہی ہیں،گزشتہ روز ایک صارف نے نامناسب الفاظ کہے تو اداکارہ نے کلاس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز  مہوش حیات کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہتی ہیں اور مہلک بیماری سے محفوظ رہنےکی ہدایت بھی کرتی نظر آرہی ہیں مگر گزشتہ روز ایک خاتون صارف نے اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ پر ان کو نامناسب الفاظ کہے تو مہوش حیات نے بھی خوب کلاس لی۔

اداکارہ نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کرتی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا۔فائزہ نامی صارف نے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتادیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔

خاتون کی جانب سے ایسے الفاظ  کہنے پر مہوش حیات نے لکھا کہ ’کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی، تو آپ بھی طور طریقوں اور ادب و آداب سے واقف ہوتیں۔ 

اداکارہ نےٹویٹر پرویڈیو میں کہا کہ پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں اور انہیں خوشگوار زندگی جینے کا موقع دیں۔ کورونا کی کوئی ویکسین نہیں ہے، لیکن پولیو جیسی بیماریوں کی تو ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں انہوں نے اپنے ماضی کے قیمتی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا،مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر  مہوش حیات نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایئر پورٹ پر موجود سورج کی دھوپ لیتی نظر آرہی ہیں،ان کا کہناتھاکہ ’میری بے چین آزاد روح اُن پُرانے دنوں کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہے کہ جب ہم ایئرپورٹس جاتے تھے اور بنا کسی خوف کے سفر کرتے تھے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer