سٹی 42: موسم شدید سرد اور دھند کا راج رہےگا
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی12، اسکردومنفی10، گوپس منفی09، استور منفی08، گلگت منفی07 ، بگروٹ ،ہنزہ منفی 06 اور قلات میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات پر کہرا پڑنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔صبح اور رات کے اوقات پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سیالکوٹ، نارووال،راولپنڈی،اٹک، جہلم ،چکوال،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، پاکپتن، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ، میانوالی، لیہ،بھکر،نورپورتھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی،کوہلو،ڈیرہ مراد جمالی،جعفر آباد ،نصیر آباد،جھل مگسی ، سبی اور گردونواح میں دھند چھائے رہنےکا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کا امکان ہے ۔