ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ بورڈ کےبعد بھارتی کمپنیوں نے بھی بنگلہ دیش سے معاہدئے توڑ دیئے

بھارتی کرکٹ بورڈ کےبعد بھارتی کمپنیوں نے بھی بنگلہ دیش سے معاہدئے توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مابین ابھی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت میں ہونیوالے بنگلہ دیش کے مقابلے سری لنکا منتقل کرنے کی جنگ جاری ہے ، لیکن اسی درمیان بھارت کی کھیل کا سامان بنانے والی کمپنیوں نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف لڑائی شروع کر دی ہے ۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل سے بنگلہ دیشی تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن کو باہر کئے جانے کے بعد سے ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے ہے۔ بی سی بی نے سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت میں ہونے والے اپنے مقابلے سری لنکا منتقل کرنے کی بات کر رہی ہے، جس پر ابھی آئی سی سی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا ہے۔ تاہم اس درمیان بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کیلئے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنسپریل گرین لینڈز (ایس جی) کے بعد اب سرین اسپورٹس انڈسٹریز (ایس ایس) کمپنی نے بھی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے کرکٹ بیٹ استعمال کرنے کا معاہدہ توڑ دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی اب ایس ایس کے بیٹ کے ساتھ نہیں کھیل پائیں گے۔ یہی نہیں ایس ایس نے بنگلہ دیش میں اپنی مصنوعات تیار نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
  بھارت اور بنگلہ دیش کے سیاسی تعلقات خراب ہونے کے بعد ایس جی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ  کی تجدید  نہیں کیا۔ اب سرین اسپورٹس یعنی ایس ایس نے بھی بنگلہ دیش سے خدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش سے ایس ایس اور ایس جی کے معاہدے کی تجدید کا وقت نزدیک تھا لیکن سیاسی اور کرکٹ تعلقات کی کشیدگی کے باعث یہ عمل کافی سست پڑ گیا ہے۔ ان کرکٹ بیٹ بنانےوالی کمپنیوں نے بنگلہ دیش کے ٹاپ کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیے ہیں۔
واضح رہےکہ بنگلہ دیش نے بھارت میں ٹی-20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی بات کہی ہے اور وہ سری لنکا میں اپنے مقابلے کھیلنا چاہتا ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی اس کے حق میں نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی بنگلہ دیش مقابلے کیلئے شہروں کی جگہ بدلنے کے لیے تو تیار ہے لیکن وہ ملک کے باہر ان مقابلوں کو کرانے کے لیے راضی نہیں ہے۔ بنگلہ دیش اپنے ٹی-20 ورلڈ کپ کے مقابلے کولکاتہ اور ممبئی کی متبادل جگہ چنئی اور ترواننت پورم میں کھیل سکتا ہے۔