ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی فوج کا یوکرینی ایف.16لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

روسی فوج کا یوکرینی ایف.16لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین  اور روس کے درمیان جاری جنگ اب سنگین رخ اختیار کر رہی ہے۔ روسی فوج نے یوکرین کے F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس جیٹ کا گرانا یوکرین اور امریکہ دونوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق F-16 امریکہ کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے۔ روس نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے صرف دو میزائلوں سے لڑاکا طیارے کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں ایک روسی کمانڈر نے بتایا کہ ان کے S-300 ایئر ڈیفنس سسٹم نے F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کو فراہم کردہ یہ لڑاکا طیارہ ان کا سب سے دلچسپ ہدف تھا۔ انہوں نے بتایا کہ S-300 نے دو میزائل فائر کیے جن میں سے پہلے نے طیارے کو نقصان پہنچا اور دوسرے نے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔