ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر این سی سی آئی اے کو سخت نوٹس

ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر این سی سی آئی اے کو سخت نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم کیخلاف درخواست پر ڈی جی این سی سی آئی اے کو 15 جنوری کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے وفاقی حکومت کو ججز کے خلاف غیر مناسب مواد فوری ہٹانے کا حکم دے دیا جسٹس علی باجوہ نے ریمارکس دیے کہ ججز کے خلاف جاری کیمپین سائبر دہشتگردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء ںاجوہ نے چودھری پرویز الہی بھدر ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے میاں داؤد ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد پیش ہوئی۔ میاں دائود ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ چار ہفتوں سے لاہور ہائیکورٹ کی خواتین ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے ججز کے خلاف کیمپین کی مزمت کی مگر کسی ریاستی ادارے نے کارروائی نہیں کی دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ لا آفیسر صاحب یہ بتائیں کہ این سی سی آئی اے کا سوموٹو کا اختیار ختم ہو گیا ہے؟ این سی سی آئی اے کے پاس سائبر پولیسنگ کا اختیار ہے ادارہ کیوں سو رہا ہے۔

جس طرح معزز ججز کے خلاف کیمپین چل رہی ہے ادارے کیوں خاموش ہیں۔اگر این سی سی آئی اے قانون کے مطابق اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کر رہے تو یہ بدنیتی ہےعدلیہ کے ادارے کو ٹارگٹ کرنا سائبر دہشت گردی ہے کیا این سی سی آئی اے نے کسی کو انکوائری کا لیٹر یا پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کے لیے کوئی ایکشن لیا؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر سے چیک کر لیتے ہیں دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بیان دیا کہ ہم ایسی کیپمین کی مذمت کرتے ہیں عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو این سی سی آئی اے کی معاونت کی ہدایت کر دی عدالت نے ریمارکس دیے کہ آب کوئی پوسٹ نظر آئی تو ڈی جی این سی سی آئی اے ذمہ دار ہوں گےاین سی سی آئی اے کی جانب سے کوئی ایفرٹ تو نظر آنی چاہیے،اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے بتایا کہ میرے علم میں آج یہ معاملہ ہے عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا بات ہوئی کہاں ہے سائبر پولیسنگ، کیا اپ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ججز کے خلاف کیپمین کے پیچھے کون ہے یہ پتا لگوائیں عدالت نے ججز کے خلاف غیر مناسب پوسٹس کرنے والوں کی لسٹیں بنانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو پندرہ جنوری کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

Ansa Awais

Content Writer