ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

دھند کے باعث لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد: لاہور میں شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی چند اہم ٹرینوں کے روانگی اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔پاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنے ٹرین شیڈول کی تصدیق کر لیں۔