جنید ریاض:موجودہ تعلیمی سال میں 182دن تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں.
جنوری اور فروری میں تقریباً 30 مزید دن کلاسز کے لیے دستیاب ہوں گے، جس کے بعد بھی مجموعی طور پر تعلیمی سال میں بامشکل 146 دن کلاسز ہو سکیں گی۔سالانہ امتحانات مارچ میں شروع ہونے والے ہیں۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق نصاب مکمل کرنے کے لیے سال میں کم از کم 180 دن نصابی سرگرمیوں کے لیے درکار ہیں، اور اگر امتحانات کے دن بھی شامل کر لیے جائیں تو یہ تعداد 210 دن بنتی ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر نصاب مکمل کرنے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری حکومتی اور تعلیمی اقدامات کی ضرورت ہے۔