سٹی42: پنجاب پولیس کو دو ہزار سنگین جرائم کے اشتہاریوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا ہدف دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے ان ملزمان کے شناختی کارڈز اور فیملی ٹری کا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں مؤثر طور پر پکڑا جا سکے۔
مانیٹرنگ اور انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر اس کام کی نگرانی کرے گا، اور شناختی کارڈز و فیملی ٹری کی مدد سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا کو اپگریڈ کر کے گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔
گزشتہ سال پنجاب پولیس نے 98 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کیے تھے، جبکہ 2 لاکھ 1 ہزار اشتہاری ابھی بھی گرفتاری سے باہر ہیں۔