ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 107 بھکاری گرفتار

لاہور میں بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 107 بھکاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور  میں بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2026ء سے اب تک گداگری ایکٹ کے تحت 107 بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے منظم بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کمسن بچوں کو گداگری پر مجبور کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور بچوں کو بھیک پر لگا کر ان کا مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ بچوں کو محفوظ اور روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔