ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی نجی ایئرلائن انڈیگو کا ایک مسافر طیارہ پرندہ ٹکرانے کے باعث بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر وارانسی ایئرپورٹ پر لینڈ کرانا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورکھپور سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز نے اڑان کے تقریباً 15 منٹ بعد جونپور کے قریب 16 ہزار فٹ کی بلندی پر پرندہ ٹکرانے کا سامنا کیا۔ طیارے میں اس وقت 216 مسافر سوار تھے۔

پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ کیا اور طیارے کو بحفاظت وارانسی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروا دی گئی۔

واقعے کے بعد ایئرلائن انتظامیہ نے پرواز منسوخ کر دی جبکہ مسافروں کے قیام کے لیے وارانسی شہر کے مختلف ہوٹلوں میں انتظامات کیے گئے۔ انڈیگو کی تکنیکی ٹیم طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا تفصیلی معائنہ کر رہی ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔