پی ٹی آئی کا بلے کی بجائے بلے باز کے نشان پر الیکشن لڑنے کااعلان

پی ٹی آئی کا بلے کی بجائے بلے باز کے نشان پر الیکشن لڑنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کاپلان بی سامنے آگیا، پاکستان تحریک انصاف نے بلے کی بجائے بلے باز کے نشان پر الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔

  پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ امیدوارتحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آراوزکوجمع کرائیں،ریٹرننگ افسروں سے وصولی بھی لیں،اگرٹکٹ جمع کرانے میں پولیس یاآراورکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری آگاہ کریں ، ڈسٹرکٹ،صوبائی اورسنٹرل الیکشن کمیشن کوشکایت ای میل کریں۔
پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اورصوبائی الیکشن کمشنرکوجمع کرائیں۔  پولیس میں درخواست دیں،‏ ہائی کورٹ میں پٹیشن کریں، سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔