جنید ریاض: تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات اپریل میں لینے کا مطالبہ مسترد کردیا، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کا شیڈول کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے میٹرک بورڈ کے امتحانات اپریل میں لیے جانے کا مطالبہ کیا تھا جس کو تعلیمی بورڈ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک پیپرز کا شیڈول کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا، میٹرک امتحانات یکم مارچ سے ہی شروع ہونگے،پی بی سی سی پہلے ہی میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کرچکا ہے۔
بورڈ حکام نے مزید کہا کہ شیڈول میں تبدیلی سے انٹر اور گریجویٹ کے پیپرز کا شیڈول بھی متاثرہوگا۔