پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ جاری

پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: Peshawar High Court, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

 جسٹس ارشد علی نےفیصلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے،پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی نشان کی بھی حقدار ہے، تفصیلی فیصلہ مزید وجوہات اور وضاحت کے ساتھ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت نے خود کو 2 سوالات تک محدود رکھا، سیاسی جماعت بنانا پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور سیاسی جماعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے،پشاور ہائیکورٹ کے مطابق انتخابی نشان کے تحت الیکشن لڑنے کا حق بھی حاصل ہے، انتخابی نشان کے آئینی حق سے انکار نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

 خیال رہے کہ 10 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔