بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

 بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاحتی مقامات بابوسر ٹاپ، فیری میڈوز، نانگا پربت اور بٹوگا ٹاپ سمیت وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے، برفباری کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔شاردہ، کیل، اٹھ مقام میں بجلی اور موبائل سروسز معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وادی سوات میں مالم جبہ اور کالام میں برف باری جاری ہے، کاغان کے تفریحی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے سے انتظامیہ نے کاغان سے آگے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا۔

دوسری جانب لاہور میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ پشاور میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

https://lahorenews.tv/lahorenewsimages/40919_58971948.jpg

اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوش گوار اور مطلع ابر آلود ہے جبکہ کراچی میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق 13 سے 16 جنوری کے دوران شہر قائد میں کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی۔ادھر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری تھمنے کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار ہے، 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سائبیرین اور برفیلی ہواؤں کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہیں۔سڑکوں، ندی نالوں اور پائپوں میں بہتا پانی جم گیا، ضلع قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت اور چمن کے بالائی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 13 درجے نیچے گرگیا۔

Ansa Awais

Content Writer