ویب ڈیسک: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے پر کہاہے کہ جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سے کروں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کاکہناتھا کہ پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کا ہاﺅس ہے ،اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا،ان کامزید کہناتھاکہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر عملدرآمد کرناناخوشگوار لمحہ ہو گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ گورنر پنجاب کل وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر فیصلہ کریں گے ۔
اس سے قبل چوہدری مونس الہٰی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وعدہ پورا کر دیا، انشاء اللہ عمران خان کو جلد وزیر اعظم کی کرسی پر دیکھیں گے۔
Promise fulfilled. May we see you back in PM seat soon @ImranKhanPTI. InshAllah!! pic.twitter.com/myQqotYJVr
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 12, 2023
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی، ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے، گورنر نے دو دنوں میں سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔