انٹرمیڈیٹ  کےسالانہ امتحان میں جعلی امیدوار پکڑاگیا

 انٹرمیڈیٹ  کےسالانہ امتحان میں جعلی امیدوار پکڑاگیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈکےتحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکےسالانہ امتحان میں پنجاب کالج فار بوائز ڈیفنس میں اصل امیدوارکی جگہ امتحان دینےوالا جعلی امیدوار پکڑاگیا،بورڈنےجعلی امیدوارکیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کردیا۔
چیئرمین لاہور بورڈ نقل مافیا اور جعلی امیدواروں کے خاتمے کیلئے متحرک ہے ۔ہائر سیکنڈری پارٹ ٹو امتحانات کے دوران اصل امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان پکڑا گیا۔سوکس کے پرچہ کے دوران پنجاب کالج فار بوائز ڈی ایچ اے کیمپس کے سپرنٹنڈنٹ نے دوران چیکنگ جعلی امیدوار کو پکڑ لیا۔جعلی امیدوار محمد احسان اپنے چچا کے بیٹے کی جگہ پرچہ حل کر رہا تھا۔امیدوار کیخلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ محمد عثمان عمر کی کارکردگی کو کنٹرولر امتحانات کی جانب سے سراہا گیا۔