کیمسٹر ی کے پریکٹیکل میں  ایگزمینر  کے تاخیر سے پہنچنے پر طلباء پریشان،کنٹرولر امتحان کا نوٹس

کیمسٹر ی کے پریکٹیکل میں  ایگزمینر  کے تاخیر سے پہنچنے پر طلباء پریشان،کنٹرولر امتحان کا نوٹس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پریکٹیکل امتحان میں بھی لاہور بورڈ کیجانب سے بدانتظامیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گورنمنٹ اے پی ایس بوائز سکول ماڈل ٹاون میں ایگزمینر رانا محمد اکبر کیمسٹری کا پریکٹیکل لینے 40 منٹ تاخیر سے پہنچے ۔

ایگزمینر بروقت نہ پہنچنے پر عملی امتحان دینے والے متعدد امیدوار پریشانی سے دوچار رہے۔  کیمسٹری کا عملی امتحان بروقت شروع نہ ہوسکا۔جس کے باعث امیدواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈی آئی پروفیسر عرفان کی کوشیش سے ایگزمینرز کو بامشکل امتحانی سنٹر پہنچایا گیاجس کے باعث امیدواروں نے تاخیر سے پریکٹیکل شروع کرنے پر کنٹرولر امتحانات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اگر ناجائز نمبر کاٹے گئے تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

کنٹرولرامتحانات نے کیمسٹری پریکٹیکل میں ایگزمینر کے امتحانی سنٹر پر لیٹ پہنچنے پر نوٹس لے لیا گیا۔کنٹرولر امتحانات نے ایگزمینر کے لیٹ پہنچنے پر انکوائری شروع کرتے ہوئے ایگزمینر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیدیا۔