ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے شیخ رشید کا ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید کا ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا اعلان
کیپشن: City42 - Sheikh Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ریلوے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ، کہتے ہیں وی وی آئی پی ٹرینوں میں بہترین فوڈ کی دستیابی کے لیے فائیو سٹار ہوٹلوں سے رابطہ کریں گے، جلد گفٹ سکیم کا اجرا بھی کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دو فریٹ ٹرینیں ہم نے چلائی ہیں، پندرہ ٹرینوں کا ٹارگٹ ایک مہینے میں پورا ہونے جارہا ہے، سال کے آخر تک بیس ٹرینوں کا ٹارگٹ حاصل کریں گے۔ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے لیے ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں اضافہ بھی کریں گے۔

 شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم کی بیماری کو این آر او سے منصوب کر دیا، کہتے ہیں ایک اور این آر او لینے کی تیاری ہو رہی ہے، ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ایک بار پھر مخالفین پر کھل کر برسے، کہتے ہیں ایک سو اکیس کیسز میں نامزد شہباز شریف جس کے تمام رشتہ دار کرپشن کر کے بھاگ گئے ہوں کیسے احتساب کرے گا۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے درخواست کرنے جا رہا ہوں کہ پی ٹی آئی پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی سے اپنا کوئی ممبر ڈروپ کرے اور مجھے کمیٹی کا ممبر بننے دیا جائے۔

دریں اثناء وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹر ریزرویشن آفس کا دورہ کیا، مسافروں نے وزیر ریلوے کو ٹکٹوں کے حصول میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں قائم ریزرویشن آفس میں مسافروں کی سہولت کے لئے مزید ٹکٹ کاﺅنٹر بنانے کی ہدایت کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer