میٹروپولیٹن کارپوریشن نے موبائل ٹاورز کیلئے نئی شرائط جاری کردیں

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے موبائل ٹاورز کیلئے نئی شرائط جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشا دحسین: میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے صوبائی دارالحکومت میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے گیارہ شرائط کا اعلان کر دیا۔ شہر کی 9 زونز کو ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریاز میں ازسر نو سروے کی ہدایت بھی کر دی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے جاری کردہ قواعد کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے لیے گیارہ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ ٹاور لگانے والی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں متاثرہ شخص کو دو لاکھ روپے فوری ادا کرنےکا پابند کر دیا گیا۔

ٹاورکی تنصیب کےلیےمیٹروپولیٹن کارپوریشن کو درخواست دے کر مطلوبہ شرائط کی چیک لسٹ حاصل کی جا سکے گی۔ ٹاور سائٹ کی مکمل تفصیلات، ٹاور کا مکمل ڈیزائن، بلڈنگ کےمنظور شدہ نقشہ کی کاپی، سٹرکچرل انجنیئر کاسرٹیفیکٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اورمحکمہ ماحولیات کا این او سی، ملکیتی کاغذات، ٹاور کی خواہش مند سیلولر کمپنی کے ڈائریکٹر اور پراپرٹی مالک کا بیان حلفی شرائط میں شامل ہے۔

مطلوبہ تمام شرائط پوری کرنے پر ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور لگائے  جاسکیں گے۔