ویب ڈیسک: خلیجی ملک عمان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سلطان قابوس یونیورسٹی کے ’ارتھ کوئیک مانیٹرنگ سینٹر‘ نے بتایا کہ پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 8 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز عمان کے شمالی شہرخسب سے تقریباً 386 کلومیٹر شمال مغرب میں عربین گلف کے پانیوں میں تھا۔
زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی جو نسبتاً کم گہرائی شمار ہوتی ہے اور ایسے زلزلے سطح پر زیادہ شدت سے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
اسی طرح ایک اور زلزلے کے جھٹکے کا مرکز عمان کے شہر سُور سے تقریباً 804 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ دونوں زلزلوں کا مرکز سمندر میں اور آبادی سے بہت دور تھے اسی لیے کم گہرائی کے باوجود کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔