جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سکولوں میں بچوں کے ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کا عمل جاری رکھ دیا ہے تاکہ طلباء کی صحت اور تعلیمی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔
ابتدائی سروے کے مطابق 2 لاکھ 58 ہزار طلباء کو صحت کے مسائل کم، 37 ہزار کو زیادہ اور ساڑھے 8 ہزار طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،بصارت کے مسائل: 32,500 طلباء کو معمولی کمی، 2,560 کو زیادہ اور 2,349 طلباء کو شدید دشواری درپیش آ رہی ہے۔
سم 21,000 طلباء کومعمولی سماعت، 21 طلباء کو زیادہ اور 1,341 طلباء کو شدید سننے کے مسائل درپیش ہیں،چلنے پھرنے یا سیڑھیاں چڑھنے میں دشواری: 16,000 طلباء کو معمولی، 2,061 کو زیادہ اور 1,232 طلباء کو شدید مسائل درپیش ہیں۔
محکمہ تعلیم نے خصوصی طلباء کے لیے بہترین سہولیات اور جامع تعلیمی حکمت عملی پر زور دیا ہے۔ بچوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے سکولوں میں انہیں دودھ اور بسکٹ بھی مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ہیلتھ پروفائل کے مکمل ہونے کے بعد ہر طالب علم کے لیے انفرادی نگہداشت اور ضروری طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے صحت اور تعلیمی معیار دونوں میں بہتری متوقع ہے۔