ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد : فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاں بحق

حافظ آباد : فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک ناصر: حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے, قمر جاوید ہائی کورٹ کے وکیل بھی تھے.

 پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں  مسجد سے گھر آتے ہوئے گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس نے بتایا کہ  فائرنگ  کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار  تھے۔