زاہد چودھری:پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔
دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی،دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔
سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا،العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد ،اسی طرح لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.2470 فیصد رہا۔
نئے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17 فروری مقرر کی گئی۔اپ گریڈ امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازم قرار دیا گیا۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس انکے کالجزنئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App