ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججوں اور ایک عارضی جج کے تقرر کا نوٹیفکیشن

Supreme Court of Pakistan, Law and Justice Division, Notification, President Asif Ali Zardari , City42
کیپشن: آج رسمی نوٹیفیکیشن ہونے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کو چھ نئے مستقل اور ایک ایکٹنگ جج مل گئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نئے ججوں کے اضافہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان مین اپیلوں کا بیک لاگ کم کرنے مین مدد ملے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججوں اور ایک عارضی جج کے تقرر کا نوٹیفکیشن ہو گیا۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد   سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججوں اور ایک عارضی جج کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ بدھ کے روز نوٹیفائی ہونے والے ججوں میں مسٹر جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین کو سپریم کورٹ کے جج تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے۔

ہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو آرٹیکل 181 اور 175 اے کے تحت سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج تعینات کیا گیا ۔ جسٹس اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات ہوگئے۔ عہ مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے تقرر تک فرائض سرانجام دیں گے۔

جسٹس جنید غفار قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ  اور جسٹس عتیق شاہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات  ہوئے ہیں۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کا نوٹی فی کیشن  اس سے پہلے ہو گیا تھا۔

 جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور ایکٹنگ جج تعیناتی کی منظوری دی تھی۔