دھند پڑنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

دھند پڑنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات کے موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

بدھ  کے روزموسم کی   صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ملتان میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔