انوشکا شرما کے انسٹاگرام پر شہرت کے چرچے

انوشکا شرما کے انسٹاگرام پر شہرت کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اداکارہ انوشکا شرما کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ انوشکا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 46 ملین ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکاراہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد سے ان کے انسٹا گرام فالوروز کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ان کے آفیشل اکاؤنٹ کی بات کی جائے تو انہوں نے اب تک ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جن میں فوٹو شوٹ کے علاوہ شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ بھی دلکش تصویریں شامل ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ کے کروڑوں مداح نہ صرف ان کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں بلکہ مثبت تبصرے بھی کرتے ہیں۔

  انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف تین سو 16 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔ 

 یاد رہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کیا تھا جس میں انوشکا نے اپنی بیٹی کے نام کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگی محبت اور شکرگزاری کے ساتھ بسر کر رہے ہیں لیکن ہماری ’’ وامیکا‘‘ نے اس دُنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے۔  

یاد رہے کہ 11 جنوری کو  ویرات کوہلی  اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، ویرات نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے پیدائش کا پیغام جاری کیا تھا۔