50 لاکھ آبادی سے کم والی 149 ٹاؤن کمیٹیاں ختم

50 لاکھ آبادی سے کم والی 149 ٹاؤن کمیٹیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عثمان علیم) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ بھر کی 50 لاکھ آبادی سے کم والی 149 ٹاؤن کمیٹیاں ختم کر دی گئیں۔ 

محکمہ بلدیات نے بلدیاتی ایکٹ 2019 ء کے ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد شروع کر دیا، ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت صوبہ بھر کی 50 لاکھ آبادی سے کم والی 149 ٹاؤن کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ء کے سیکشن 15 میں ترمیم پر ٹاؤن کمیٹیاں ختم کردی گئیں، 149 ٹاؤن کمیٹیوں کی حد بندی میں بھی تبدیلی کی جائے گی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے سیکشن 8 کے تحت ختم کی گئی، ٹاؤن کمیٹیاں کے ایریاز تحصیل کونسل میں ضم ہوں گے، سیکشن 15 کے تحت ختم کی گئی ٹاؤن کمیٹیوں کی پراپرٹیز، اثاثہ جات، آفیسرز، ملازمین اورفنڈز تحصیل کونسلز کے سپرد ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ بلدیات نے پنجاب کے ہر دیہات میں پنچایت سسٹم بنانے کی منظوری دیدی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا  نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے ہر دیہات میں پنچایت قائم کی جائے گی یہ پنچایت مصالحتی عدالت کے طور ہر کام کرے گی، گاؤں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ دار ہوگی اور لوگوں کے ایشوز کو حل کرے گی اور گاؤں میں پنچایت کے طور ہر کام کرے گی، گاؤں چوکیداری سسٹم قائم کرے گی، حکومت پنجاب پنچایت سسٹم کوکسی قسم کی فنڈنگ نہیں کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer