ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات آج سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی، جس کی تفصیل اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ آج برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی ۔ 

نائب وزیر اعظم کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی سطح کے روابط  پر گفتگو ہوئی, اس کے علاوہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔