ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:   پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں شہری انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 فیصلے کے مطابق لاہور میں 9، فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں 3، 3 ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ اسی طرح سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور میں 2، 2 ٹاؤن کارپوریشنز بنائی جائیں گی۔

یہ نیا انتظامی نظام 7 لاکھ سے زائد آبادی والے شہری علاقوں میں نافذ کیا جائے گا تاکہ شہری نظم و نسق بہتر بنایا جا سکے۔ ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا یہ اقدام پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکام کے مطابق، ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام سے شہری علاقوں میں مقامی سطح پر انتظامی ڈھانچہ مضبوط ہوگا، جس سے مقامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔