ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کا ایک اور وار چل گیا؟ سندھ سے اہم رہنما کی شمولیت کا امکان

نواز شریف کا ایک اور وار چل گیا؟ سندھ سے اہم رہنما کی شمولیت کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد مسلسل سیاسی پارہ ہائی جارہا ہے ، ایک طرف ن لیگ کی جانب سے مختلف سیاسی پارٹیوں کیساتھ الحاق کی باتیں منظر عام پر آ رہی ہیں تو دوسری جانب سے بلاول بھٹو تن تنہا سیاسی حریفوں پر تیر چلا رہے ہیں ۔

 ایسے میں بدین سے خبر سامنے آئی ہے کہ پیپلزپارٹی کےسابق رکن قومی اسمبلی سابق ضلع ناظم کمال خان چانگ کی مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن ،کھیئل داس کوھستانی  سےملاقات ہوئی ہے، اہم ملاقات میں عثمان جنجوہ بھی شریک تھے ، بشیر میمن  اور کھیئل داس کوھستانی نے سردار کمال خان چانگ کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، سردار کمال خان چانگ کا ن لیگ میں شمولیت کی دعوت پر جلد مثبت جواب دینےکا عندیہ۔