نوشہرہ؛ کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمی

 نوشہرہ؛ کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقہ میں کوئلہ کان میں گیس دھماکے میں ایک مزدور جاں بحق، چار زخمی ہوگئے۔ 

نوشہرہ۔شاہ کوٹ کے مقام پر کوئلہ کان میں دھماکہ ہوا، کان میں موجود مزدور ملبے تلے دب گئے۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی دو ریسکیو ایمبولنسز اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کی زد میں آنے والے مزدوروں میں سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ چار مزدور زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا۔ 

زخمی افراد اور جانبحق ہونے والے نوجوان کا تعلق شانگلہ سے بتایا گیا ہے۔