پنجاب کے سرکاری میڈیکل ،ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری

پنجاب کے سرکاری میڈیکل ،ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)پنجاب کے سرکاری میڈیکل ،ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔
میرٹ لسٹ ٹاپ 4485 امیدواروں پر مشتمل ہے۔
یو ایچ ایس نے 8 دسمبر کو عبوری میرٹ لسٹ جاری کی تھی،امیدواروں کو لسٹ پر اعتراضات کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا،امیدواروں نے آن لائن پورٹل کے ذریعے اعتراضات درج کروائے۔
48گھنٹے کے اندر 1159 اعتراضات درج کروائے گئے،تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ جاری کی گئی،پرو وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم کی سربراہی میں ٹیم نے لسٹ تیار کی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایڈمیشن ٹیم میں یو ایچ ایس کی سینئر فیکلٹی شامل تھی ،حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل ،ڈینٹل کالج الاٹ کیے جائیں گے
میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ ،کوٹہ سیٹوں پر 3389 امیدوار داخل ہوں گے،سرکاری میڈیکل کالج الاٹ کرنے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو آویزاں ہوگی۔