بچوں کی سکلز اور معلومات میں اضافہ کیلئے نئے کورسز کا اجرا

بچوں کی سکلز اور معلومات میں اضافہ کیلئے نئے کورسز کا اجرا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)چلڈرن لائبریری کمپلیکس نے 32 نئے کورسز کا اجراء کردیا،بچوں کی سکلز اور معلومات میں اضافہ کیلئے نئے کورسز کا اجرا کیا گیا۔
بچوں کی سکلز اور معلومات کیلئے تمام کورسز کا دورانیہ 4 ہفتے رکھا گیا،کورسز میں داخلے کیلئے 4 سے 14 سال کی عمر کے بچے اپلائی کرسکیں گے،بچوں کو چائنیز،کورین ،جاپانی ، جرمن اور انگریزی زبان سیکھائی جائے گی۔
انگلش ،اردو لکھائی کیساتھ ڈرائنگ،پینٹنگ ،آرٹ ،کرافٹ کی تربیت دی جائے گی،دیگر کورسز میں کراٹے، ٹیبیل ٹینس، کرکٹ،ائیروبیکس ودیگر کورسز شامل ہیں۔
مذکورہ کورسز میں کلاسز کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا،کورسز کی اختتامی تقریب 13 فروری کو منعقد کی جائے گی۔