جنید ریاض: مستقبل میں انجینئرنگ ، کامرس ، بزنس اور تھرڈ ڈویژن ڈگری حاصل کرنیوالے ٹیچرز نہیں بنیں گے،امتحان بھی پبلک سروس کمیشن لے گا،محکمہ تعلیم نے بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری کردی۔
اساتذہ بننے کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے بُری خبر سامنے آئی ہے، مستقبل میں انجینئرنگ، کامرس، بزنس اور تھرڈ ڈیژن ڈگری حاصل کرنیوالے ٹیچرز نہیں بن سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں اساتذہ کو عارضی طورپر 2 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔ اساتذہ کی نئی بھرتیوں کیلئے پالیسی دو ہزاراٹھارہ میں تبدیلی کی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی پالیسی سے متعلق تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اساتذہ کی نئی بھرتی کیلئے نوجوانوں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔