پی ڈی ایم جلسہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی ڈی ایم جلسہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزارت داخلہ کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس،   ریاست مخالف بیانیے اور تقاریر پر غداری کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت وزارت داخلہ کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں   ریاست مخالف بیانیے اور تقاریر پر غداری کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔   اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت اور اعلی افسران  نے شرکت کی، وزیراعلی پنجاب کو پی ڈیم جلسے اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریف کیا گیا، جلسے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے، جلسے کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔

 زرائع کا کہنا ئے کہ سنئیر لیڈرز اور بالخصوص مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کے جلسہ گاہ آنے اور والے راستوں پر کیمروں کو فعال رکھے جانے کی ایڈوائس جاری کردی گئی ہے،  پی ڈی ایم کے سنئیر رہنماؤں اور بالخصوص تھریٹ ایڈوائزری والے لیڈرز کو خصوصی سیکورٹی دی جارہی ہے۔

زرائع  کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  ریاست مخالف بیانیے اور تقاریر پر غداری کے مقدمات درج ہوں گے، جلسہ گاہ کے منتظمین پر کورونا ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات درج ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer