ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ کی حدودمیں فائرنگ، 2پولیس اہلکارشہید

بادامی باغ کی حدودمیں فائرنگ، 2پولیس اہلکارشہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : بادامی باغ کی حدودمیں فائرنگ، 2پولیس اہلکارشہید ہوگئے ۔
فائرنگ سے سب انسپکٹرعدیل اورکانسٹیبل اسد شہید ہوگئے ۔
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔

دونوں شہید اہلکار لاری اڈا پولیس سٹیشن میں تعینات تھے,پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے.
دونوں شہید اہلکاروں کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئیں ۔

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کی شناخت ریحان بٹ کے نام سے ہوئی،فائرنگ میں ملوث دیگر نامعلوم ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں ۔ ایس پی سٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

مرکزی ملزم ریحان بٹ اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،شہید اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا،ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملزمان جہاں بھی چھپیں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا،شہداء کے خون کا حساب قانون کے مطابق لیا جائے گا۔