ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس: 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس: 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبوں کی ضروریات اور ملک میں گندم کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔

دفتر نائب وزیر اعظم  کے مطابق ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق  کیا گیا ۔ گندم کی درآمد کا مقصد ملکی ضروریات پوری کرنا اور قیمتوں پر دباؤ کم کرنا ہے،گندم کی درآمد سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر تجارت شریک ہوئے ۔وزیر خوراک سندھ اور چیف سیکریٹری پنجاب ،وفاقی سیکریٹریز قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور تجارت بھی اجلاس میں شریک ہوئے

وزیراعظم کے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے خوراک اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام اجلاس میں شریک تھے ۔