ویب ڈیسک : 12 اگست کو دنیا کے کچھ خطوں میں مکمل اور کچھ میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے میں آیا تھا۔
یقیناً کروڑوں افراد نے اس نظارے کو دیکھا ہوگا مگر خلا سے زمین پر ہونے والے سورج گرہن کیسا نظر آتا ہے؟
یہ سورج گرہن اس لیے بھی غیر معمولی تھا کیونکہ گرہن نے شمال سے جنوب کی جانب سفر کیا۔
اس کا آغاز قطب شمالی کے قریب شمالی سائبریا سے ہوا اور اختتام بحیرہ روم میں مسحور کر دینے والے سورج غروب ہونے کے وقت ہوا۔
ناسا، یورپین اسپیس ایجنسی اور دیگر اداروں کی جانب سے خلا سے زمین پر گرہن سے چھانے والے اندھیرے کی ویڈیوز اور تصاویر کو شیئر کیا ہے۔
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود ناسا کی خلا باز جیسیکا اولیکر مائر نے جزوی گرہن کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
Given the location of the @Space_Station at the time of the total solar eclipse today, we saw only a partial eclipse, with a peak of around 18% sun coverage. Here’s how it looked from a window in the Russian segment about 45 minutes ago. Photo of the sun taken with a Nikon Z9,… pic.twitter.com/BUrMQVR808
— Jessica Meir (@Astro_Jessica) August 12, 2026
یہ جزوی سورج گرہن کی تصاویر تھیں۔
اسی طرح CIRA کی جانب سے سیٹلائیٹ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
ان ویڈیوز مین مختلف خطوں میں سورج گرہن کے مناظر کو زمین کے مدار میں موجود سیٹلائیٹ کے ذریعے دکھایا گیا۔
اسی طرح SEN کے خلا میں موجود 4K کیمرے نے بھی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح زمین کے مختلف حصوں میں سورج گرہن سے اندھیرا چھا رہا تھا۔
EUMETSAT کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں زمین پر مکمل اندھیرے کو چھاتے ہوئے دکھایا گیا۔
خیال رہے کہ یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آیا تھا مگر امکان ہے کہ 2027 میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نظر آئے گا۔
درحقیقت 2027 کے مکمل سورج گرہن کو صدی کا طویل ترین گرہن قرار دیا جا رہا ہے۔