ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا۔

سپارکو کے مطابق پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھا گیا ہے یہ نام ملک گیر مقابلے میں موصول تجاویز میں سے منتخب کیا گیا، ملک بھر سے چاند گاڑی کے نام کے لیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔

سپارکو نے بتایا کہ جناح-1 نام 7 شرکاء نے تجویز کیا، فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم ’جناح-1‘ نام تجویز کرنے والے فاتح قرار پائے۔ 

چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’جناح-1‘  قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے، ’جناح-1‘ پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کےچانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا، ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer